اتوار 15 ذوالحجہ 1442ﻫ - 25 جولائی 2021

نیب حراست میں تمام ملزمان کے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ نیب حراست میں موجود تمام ملزمان کے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز سے ٹیسٹ کرائے جائیں گے
کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت قومی احتساب بیورو(نیب) دفاتر کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب کی طرف سے کورونا سے متعلق اپنائی گئی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کے تمام دفاترمیں لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ نیب پراسیکیوٹرزکیسز میں تمام عدالتوں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔
اجلاس میں نیب دفاتر کے اوقات کار میں کمی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اب نیب دفاتر صبح 9 بجے سے 3 بجے تک کام کریں گے جب کہ تمام خواتین اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے