جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

مودی سرکار کا دوغلا پن،ایک طرف چین کی منتیں ،دوسری طرف معاہدہ ختم کر دیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے ہاتھوں‌ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جہاں ایک طرف مذاکرات جاری ہیں وہیں دوسری جانب بھارت نے چین کے ساتھ بڑا معاہدہ ختم کر دیا ہے

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق بھارتی ریلوے کے ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور کارپوریشن آف انڈیا نے بیجنگ نیشنل ریلوے ریسرچ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ آف سگنل اینڈ کمیونی کیشن گروپ کارپوریشن لمیٹیڈ سے معاہدہ ختم کردیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کانپور اور ایہن دیال اپادھیائے ریلوے اسٹیشن کے سیکشن کے درمیان 417 کلو میٹر میں سنگلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کا کام ہونا تھا۔ اس کی لاگت 471 کروڑ روپئے ہے۔

دوسری جانب بھارت اور چین کے مابین عمومی سطح کے مذاکرات چھ گھنٹے تک جاری رہے، جو اب ختم ہو گئے، اے این آئی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا کہ جن تمام اہلکاروں نے 15 تا 16 جون کو وادی گولان میں آپریشن میں حصہ لیا تھا ان کا محاسبہ کیا گیا ہے اور کوئی بھی اہلکار کارروائی میں غائب نہیں ہے

علاوہ ازیں بھارتی ایئر فورس نے روس کے 33 نئے لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی تجویز پر زور دیا ہے

لداخ میں پیر کی شام بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں اس جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے تقریباً 18 جوان شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو درجن سے زائد لاپتہ ہیں ،کچھ کو چینی فوج نے گرفتار کر رکھا ہے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

یہ بھی دیکھیں

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار کا پیغام۔ 

اسلام آباد :خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے