پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک 4 کیٹوشیا راکٹ آ کر گرے۔اس دوران عراقی دارالحکومت کے حساس ترین علاقے گرین زون میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ ادھر العربیہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ راکٹ حملے کے بعد گرین زون پر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئیں۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ راکٹ بغداد میں الرشید عسکری کیمپ کے علاقے سے داغے گئے۔

واضح رہے کہ کئی ماہ سے عراق میں ان فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں امریکی فوجی مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ بھی بار بار ہونے والے راکٹ حملوں کی زد میں آ رہا ہے۔رواں سال جنوری میں بغداد ہوائی اڈے پر امریکی فضائی یلغار میں ایرانی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد سے ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکی اور عراقی حکومت نے گذشتہ جمعے کی صبح جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ امریکا آئندہ مہینوں کے دوران عراق میں اپنے فوجی وجود میں کمی لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یہ بیان بغداد اور واشنگٹن کے درمیان تزویراتی بات چیت کے آغاز کے بعد سامنے آیا۔ بیان میں دونوں ملکوں کی حکومت نے کہا کہ "داعش تنظیم کے خطرے پر قابو پانے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی روشنی میں امریکا آنے والے مہینوں میں عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرتا رہے گا”۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات پیش نہیں کی گئیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے