اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ جج کورونا کا شکار

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز کا
کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
عدالتی حکام نے جسٹس لبنی سلیم پرویز میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی آئندہ ہفتے کی کاز کینسل کردی۔ جسٹس لبنی سلیم پرویز کو خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے پازیٹو آیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں۔  اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی کورونا کا شکارہیں اور عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے