اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

چینی حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے چار دن بعد امریکہ نے کی بھارت سے تعزیت

لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے چار روز بعد امریکہ نے بھارت سے افسوس کا اظہار کیا ہے
امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ پومپو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہون‌ نے بھارت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، پومپو کا کہنا تھا کہ ہم چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں بھارتی فوج کی ہلاکتوں پر بھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں
امریکی سیکرٹری پومپو کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارتی فوجیوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے 30 گھنٹوں بعد بھارتی وزیر دفاع نے افسوس کا اظہار کیا تھا اب چار دنوں بعد امریکہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں امریکہ نے بھارت سے تعزیت کی ہے
چین نے گرفتار بھارتی فوجیوں کو رہا کر دیا ہے، بھارت کی عسکری قیادت کی جانب سے مذاکرات میں چینی فوج کی منتیں کرنے کے بعد اب چین نے بھارتی فوجیوں‌ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت اگرچہ اس بات کی تردید کر رہا تھا کہ اسکا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے لیکن اب چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو رہا کئے جانے کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ بھی بے نقاب ہو گیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی رہائی سے کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے ، تا ہم بھارت میں آج مودی کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس آج شام ہو گی جس میں چینی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا، مودی کی صدارت میں آج مختلف پارٹیوں کے صدور کانفرنس میں شرکت کریں گے
چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو درجن سے زائد لاپتہ ہیں ،کچھ کو چینی فوج نے گرفتار کر رکھا ہے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین  کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے