ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

حکومت کا ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکو مت نے ملازمتوں سے برطرف اوورسیز پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
ملازمتوں سے برطرف ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اوورسیز ایمپلائمنٹ کوآپریشن کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت ملازمتوں سے محروم ہو کر وطن واپس آنے والے دوبارہ روزگار کے اہل ہو سکیں گے۔
اس سلسلے میں معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جن کی بیرون ملک نوکری ختم ہو چکی ہے وہ خود کو رجسٹر کریں، حکومتی کوشش سے دوبارہ باہر ملازمت کے اہل اور رجسٹریشن سے سرٹیفائڈ ٹریننگ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے