ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

کونسی دوا کورونا کے مریضوں کیلئے مفید ہے؟ عالمی ادارہ صحت کا بڑا بیان سامنے آگیا

عالمی وبا کورونا سے متاثر مریضوں کے لیے کونسی دوا فائدہ مند ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتا دیا۔
کورونا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون دوا شدید کرونا مریضوں پر اثر ظاہرکرتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ڈییکسا میتھاسون کے برطانیہ سے ابتدائی آزمائش کے مثبت نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن، وینٹی لیٹر کے مریضوں میں دوا سے موت کی شرح کو کم کرتے دیکھا گیا ہے
اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ڈیکسا میتھاسون نے سانس میں تکلیف نہ ہونے والے مریضوں پر فائدہ نہیں دکھایا۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ دوا کو صرف قریبی کلینکل نگرانی میں استعمال کیا جانا چاہئے۔
کورونا کی دوا ڈیکسا میتھاسون کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے یہ دوا 1957 میں ایجاد ہوئی اور 1960 میں اس کا استعمال شروع کیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈیکسا میتھاسون عالمی ادارہ صحت کی ضروری ادویات کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔
برطانوی سائنسدان پروفیسر پیٹر ہاربے کا کہنا تھا کہ یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کرونا میں اموات کو کم کر کے دکھایا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
واضح رہے کہ مارٹن لیندرے نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت اہم پیشرفت ہے، ہمیں ایسے علاج یا دوا کی تلاش تھی جس سے مریضوں کی جان بچائی جاسکے یا دوران علاج اُن کی موت کا خطرہ کم سے کم ہو۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے