اتوار 1 جمادی الاول 1443ﻫ - 5 دسمبر 2021

لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

کراچی : لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ناظم آباد انڈر پاس کے قریب ہوا، واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت آباد نمبر 10 کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں احساس پروگرام کی جانب سے ضرورت مندوں میں نقد رقم تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔
ایس ایس پی لیاقت آباد کے مطابق دستی بم حملے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔قریب کھڑی رینجرز کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا، انہوں نے مزید بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں احساس پروگرام کے تحت نقد رقم لینے والے شہری شامل ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسکول کے گیٹ پر دستی بم پھینکا اور جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔
واقعے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ احساس سینٹر پر حملہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے