پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

کرک: نجی کلینک میں دوران زچگی خواتین کی ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خواتین کی زچگی کے دوران ویڈیو بناکر انہیں بعد میں بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئےنجی کلینک میں کام کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم انعام اللہ خان نجی کلینک میں بطور انیستھیزیا ٹیکنیشن کام کرتا تھا، اور دوران زچگی عورتوں کی ویڈیوز بنایا کرتا تھا۔
کلینک کے مالک نے اس حوالےسے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا میرے علم میں اس کا یہ عمل آنے کے بعد میں نے اسے ہسپتال سے نکال دیا تھا اسی کے بعد اس نے ان تمام خواتین کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے ہی ایف آئی اے کو اس شخص سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شکایت کے بعد سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم سےخواتین کی دوران زچگی بنائی گئی 42 ویڈیوز بھی برآمد کی جاچکی ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے