منگل 1 رمضان 1442ﻫ - 13 اپریل 2021

‘O’ بلڈ گروپ والے افراد کے لیے اچھی خبر

 

 

عالمی وبا سے کونسے بلڈ گروپ کے لوگ کافی حد تک محفوط رہ سکتے ہیں، محققین نے بتا دیا۔
اس حوالے سے بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی ’23 اینڈ می‘ کی ایک تحقیق  کی گئی جس میں بتایا گیا کہ بلڈ گروپ O  والے افراد کو دیگر گروپوں کے مقابلے کورونا وائرس سے  کم خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں  یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی فرد کے خون کا گروپ یہ بتا سکتا ہے کہ وہ کس حد تک کورونا وائرس کی زد میں آئے گا۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ بلڈ گروپ O والے افراد دوسرے گروپوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں۔
محاقین نے بتایا کہ بلڈ گروپ O  والے افراد دوسرے گروپس کے مقابلے میں 9 سے 18 فیصد تک امکان کم ظاہر ہوتا ہے۔
دوسری جانب امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ جو افراد بلڈ گروپ O کے حامل ہوتے ہیں انہیں A یا دیگر کسی بلڈ گروپس کے مقاملے میں کورونا کا خدشہ کم ہوتا ہے۔
ڈاکٹر فہیم یونس نے وضاحت دی کہ کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیوں اپنے آپ کو بلڈ گروپ کی بنیاد پر محفوظ نہ سمجھیں لہٰذا اس بات پر بحث ہی کیوں کی جائے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
اس سے قبل بھی ڈاکٹر فہیم یونس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹی سنا مکی افادیت کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بعدازاں ڈاکٹر فہیم یونس نے ہدایت کی کہ ماسک پہنیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے