جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

پاکستان بھر میں ’حلقہ نما‘ سورج گرہن دیکھا جاسکے گا

اسلام آباد/راولپنڈی: ملک بھر میں 21 جون کو حلقہ نما (اینولر) سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا جسے عرف عام میں آگ کا دائرہ (رنگ آف فائر) بھی کہا جاتا ہے۔
اس قسم کے سورج گرہن میں چاند، سورج اور زمین کے درمیان سے گزرتے ہوئے سورج کے سامنے اس طرح آجاتا ہے کہ زمین پر رہنے والوں کے لیے سورج کا وسطی حصہ چھپ جاتا ہے اور صرف کنارے سے دائرے کی شکل میں روشنی کا حلقہ نظر آتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک میں یہ سورج گرہن 2 سے 3 گھنٹے تک دیکھا جاسکے گا۔
خیال رہے کہ 25 دسمبر 2019 کو بھی حلقہ نما سورج گرہن رونما ہوا تھااور اسے پاکستان میں بھی جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات میں کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے سربراہ ندیم فیصل نے بتایا کہ یہ سورج گرہن پاکستان،چین، شمالی بھارت اور افریقہ کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’جزوی سورج گرہن صبح 8 بج کر 46 منٹ پر شروع اور دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ 11 بج کر 40 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا۔
سندھ کے شہر سکھر میں صبح 11 بج کر 7 منٹ پر سورج تقریباً 98.78 فیصد چھپ جائے گا جبکہ گوادر میں صبح 10 بج 48 منٹ پر سورج 97.8 فیصد چھپا ہوا دکھائی دے گا۔
سورج گرہن کو کن علاقوں میں کس وقت دیکھا جاسکے گا اور نقطہ عروج کس وقت ہوگا یہ تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
اسلام آباد: صبح 9 بج کر 50 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 36 منٹ (نقطہ عروج 11 بج کر 25 منٹ)
کراچی: صبح 9 بج کر 26 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 46 منٹ (نقطہ عروج 10 بج کر 59 منٹ)
لاہور: صبح 9 بج کر 50 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 36 منٹ (نقطہ عروج 11 بج کر 25 منٹ)
پشاور: صبح 9 بج کر 48 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 2 منٹ (نقطہ عروج 11 بج کر 21 منٹ)
کوئٹہ: صبح 9 بج کر 35 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 49 منٹ (نقطہ عروج 11 بج کر 6 منٹ)
گلت بلتستان: صبح 9 بج کر 56 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 8 منٹ (نقطہ عروج 11 بج کر 30 منٹ)
آزاد کشمیر: صبح 9 بج کر 26 منٹ سے دوپہر ایک بج کر 7 منٹ (نقطہ عروج 11 بج کر 26 منٹ)
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام کو براہِ راست آنکھ سے سورج گرہن دیکھنے پر متنبہ کیا ہے کیوں کہ اس سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے