ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

کورونا کے خدشات کے باوجود صدر ٹرمپ انتخابی جلسہ کریں گے

امریکہ کے صدر اوکلاہوما میں ایک انتخابی جلسہ منعقد کریں گے جو کہ وبا کے آغاز سے اب تک اُن کا پہلا جلسہ ہوگا۔
بند دروازوں والی جلسہ گاہ میں منعقد ہو رہے اس جلسے کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا کہ کہیں اس کے منعقد ہونے سے کورونا وائرس مزید نہ پھیلے۔
تاہم ریاستی سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد 19 ہزار لوگوں کی گنجائش والے بینک آف اوکلاہوما سینٹر میں یہ جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
اوکلاہوما میں وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مقامی طبی اہلکاروں نے اس جلسے کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ یہ جلسہ انھیں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی قوت فراہم کرے گا۔
انھوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ‘کل اوکلاہوما میں ایک ہنگامہ خیز رات ہوگی۔’

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے