منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طیاروں میں ایئر شیلڈ متعارف

جہازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو اب ایئر شیلڈ کے ذریعے کورونا وائرس اور ہر طرح کے جراثیم سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔
دوران پرواز ائیرشیلڈ کے استعمال سے نہ صرف مسافر خود محفوظ رہ سکے گا بلکہ جہاز میں سوار دوسرے مسافر بھی محفوظ رہ سکیں گے۔ یہ ڈیوائس ہوائی سفر کے دوران مسافروں تک پہنچنے والی ہوا کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے۔
دوران پرواز مسافر ایئر شیلڈ کا استعمال کرکے کورونا وائرس سمیت ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رہ سکیں گے۔ اس شیلڈ میں سانس لینے کی نوزل بھی موجود ہے جس کے ذریعہ مسافر آرام سے سانس لے سکے گا۔
شیلڈ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس شیلڈ میں مسافر ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رہ سکے گا، مسافر کے کھانسنے اور چھینکنے کی صورت میں اس شیلڈ سے جراثیم دوسرے مسافروں تک منتقل نہیں ہوں گے۔ اس ائیر شیلڈ میں سفر کے دوران پڑھنے کے لیے روشنی کی سہولت بھی دی گئی ہے
واضح رہے کہ فضائی سفر کیلئے مختلف ائیرلائنز کمپنیز اور حکومتوں نے نئے پروٹوکول اور قوانی متعارف کرائے ہیں بعض ممالک میں مسافروں کا ائیرپورٹ پر ہی کرونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے، چیک اِن ایریا میں داخل ہونے سے پہلے مسافروں کو جراثیم کش مشین اور جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے کے اسکینر سے گزرنا پڑے گا۔

کچھ ممالک میں مسافروں پر یہ لازم قرار دیدیا گیا ہے کہ وہ ایک متعین کردہ وقت قرنطینہ میں گزاریں۔ایسی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت مسافروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ رکھیں جس میں ان کی قوت مدافعت کی نشاندہی ہو سکے۔ اس تمام عمل کے نتیجے میں پروازیں تو تاخیر کا شکار ہوں گی لیکن حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں گے۔‏

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے