پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

جعلی چیک دینے کے معاملے پر اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

 

ایکسپریس کے مطابق کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اداکارہ عائشہ ثنا گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے نام پر مختلف لوگوں سے دو کروڑ روپے لے کر روپوش ہوگئی ہیں اور اُن کے حوالے سے کسی کو بھی علم نہیں۔
متاثرہ شہری محمد علی معین کی طرف سے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی میں اداکارہ کے خلاف دھوکا دہی اور جعلی چیک دیئے جانے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست  دی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے کہا تھا کہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہیں جنہوں نے ان سے گھریلو ضروریات کے لیے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے بعد ازاں وہ میرے پیسے لے کر فرار ہوگئیں تاہم اب پولیس کی جانب سے عائشہ ثنا کے خلاف فراڈ کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس بی میں درج کر لیا گیا ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی کا اداکارہ کے حوالے سے سے کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف بزنس مین میاں علی معین کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے تاہم اس ضمن میں عائشہ ثنا تفتیش میں شامل نہیں ہو رہیں اس لیے اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے