میانوالی: SHO تھانہ کندیاں خلاص خان, انسپکٹر ممتاز خان انچارج RSP چشمہ اور انکی ٹیم نے چیک پوسٹ ریمورٹ سرچ پارک چشمہ پر دوران چیکنگ سرگودھا سے کوئٹہ جانے والی بس کو مشکوک جان کر چیک کیا اور اس میں سے 6 لڑکے جنکی عمریں 16 سے 19 سال ہے کو برآمد کیا.
لڑکوں کو انسانی سمگلنگ کا ایک گروہ براستہ کوئٹہ سے ایران اور ترکی میں سمگل کر رہا تھا۔ تمام لڑکوں کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
میانوالی پولیس نے بس ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے. کیس کا تعلق انسانی سمگلنگ سے ہے اسلئے تمام لڑکے FIA کے حوالے کیے جائیں گے