اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

طلبا کے انتظارکی گھڑیاں‌ ختم ، میٹرک کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

طلبا کے انتظارکی گھڑیاں‌ ختم ، میٹرک کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا طلبا کی بے چینی اورا نتطار کی گھڑیاں ختم ہوئیںَ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان ستمبر میں کر دیا جائے گا۔ رواں ہفتے پرچوں کی دوبارہ مارکنگ شروع ہوگی۔ تھیوری کی بنیاد پر پریکٹیکل کے نمبر دیئے جائیں گے۔

راجا یاسر ہمایوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پرچوں کی چیکنگ رکی ہوئی تھی۔ رواں ہفتے پرچوں کی چیکنگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ اجازت ملتے ہی 90 روز میں نتائج کا اعلان کر دیں گے۔ طلبہ اطمینان رکھیں، پریشان مت ہوں۔ پنجاب بھر میں 10 لاکھ سے زائد طلبہ میٹرک نتائج کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں 2 لاکھ 75 ہزار طلبہ نے میٹرک کے امتحانات دے رکھے ہیں۔ شہر میں 27 مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ اجازت ملتے ہی پرچوں کی مارکنگ کا کام شروع کر دیں گے۔ 90 روز سے قبل پرچوں کی مارکنگ کا کام مکمل ہو جائے گا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 90 روز میں کیا جائے گا، میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ 15 جون سے شروع کروائی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کے حوالے سے زیر بحث چند نکات کی تفصیلات بیان کردیں۔ مرادراس نے کہا کہ نمبروں کی ایمپورنگ کیلئے امتحانات کا آخری چانس دینے والے طلبہ کو گریس مارکس دے کر پاس کردیا جائے گا۔گیارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبرز دے کر بارہویں میں پاس کردیا جائے گا.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے