جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

وزیراعظم نے ڈرگ پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روک دیا

وزیراعظم عمران خان نے ڈرگ پرائس پالیسی 2018 میں ترمیم کی منظوری دے دی اور ادویات کی قیمتوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی ) کی شرح کے تحت سالانہ اضافہ روک دیا ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے جولائی میں مالی سال 2019-20 کی سی پی آئی انڈیکس کے تحت ادویات کی قیمت میں 50 اور 70 فیصد اضافہ کرنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی منظور کردہ ترمیم کے تحت آئندہ وفاقی حکومت ادویات کی قیمتوں کاتعین کرے گی اور فارماسیوٹیکل کمپنیاں سالانہ بنیاددں پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکیں گی۔

ڈرگ پرائس پالیسی 2018 کے سیکشن 7 کو ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت فارماسیوٹیکل کمپنیاں سالانہ کنزیو مر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق جان بچانے والی 472 ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ کرسکتی تھیں۔

وزیراعظم نے وزارت صحت کی سمری منظور کر کے کابینہ کو بھجوا د ی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے