پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

کتاب جان بولٹن نے لکھی ٹرمپ نے غصہ امیگرنٹس پر اتار دیا: متعدد ویزے معطل

نیویارک ( رپورٹ: ایم آر فرخ)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی صدارتی مدت کی انتخابی مہم کے دوران مسلم بین اور اس جیسے دیگر نفرت انگیز اقدامات کے ساتھ ساتھ تارکین وطن پر پابندیوں کی باتیں بنی کرتے رہے ہیں اور کھلم کھلا تارکین وطن پر امریکہ کے دروازے بند کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں. اب ایک بار پھر ان کا نشانہ تارکین وطن ہیں اس بار جواز کورونا وائرس ( COVID-19)ہے. اپنے سابقہ سلامتی مشیر جان بولٹن کی کتاب “Room Where It Happened”کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار صدر ٹرمپ نے بعض مخصوص ویزوں کا اجراء معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور وجہ کورونا کو قرار دیا ہے.اور کہا ہے کہ وسیع تر پابندیاں بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ضروری ہیں تاکہ روزگار سے محروم افراد کے لئے زیادہ مواقع پیدا ہوسکے.بدھ کے روز سے متعدد گیسٹ ورکرز پروگرام ختم کئے جارہے ہیں. صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں اعلامیہ پر دستخط کردئے ہیں.یہ ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن نظام میں تبدیلیوں کا حصہ ہے صدر ٹرمپ اور انکی انتظامیہ وبا سے پہلے اسکے دوران بیشمار ویزا پروگرام ختم کررہے ہیں.نیا حکم نامہ اس سال کے اختتام تک موثر رہے گا. اس کے مطابق آئی ٹی سے وابستہ پروفیشنلز کے لئے H-1B ویزے عارضی طور پر معطل کئے جارہے ہیں اسی طرح نان ایگریکلچرل موسمیاتی ورکرز کے لئے H-2B بھی 31 دسمبر تک معطل رہیں گے.اسی طرح پروگراموں کے لئے مخصوص ویزے بھی روکے جارہے جن میں فنکاروں اور آرٹ سے وابستہ افراد کے لئے J-1 شامل ہیں. اس کا مطلب ہے اس سال امریکہ میں غیر ملکی فنکاروں کی آمد مشکل ہے. صدر کے اعلامیہ کے مطابق H-1B اور H-2B ویزوں کے حامل افراد اپنے شریک حیات( میاں، بیوی) کو بھی نہیں بلا سکیں گے.کمپنیوں کے لئے مخصوص L ویزے بھی معطل کردئیے گئے ہیں.J-1 ویزہ پابندی سے پروفیسرز اور سکالرز مستثنیٰ ھونگے.جبکہ H-2B ویزہ ھولڈرز اگر فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں جانا چاہیں تو وہ بھی متاثر نہیں ہونگے.صدارتی حکم نامہ سے امریکہ میں پہلے سے موجود درخواست گزار یا امریکہ سے باہر وہ لوگ جنہیں ویزے جاری ہوچکے ہیں متاثر نہیں ہونگے.صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ نیا حکمنامہ کثیر جہتی پروگرام کی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد امریکی عوام اور تارکین وطن کے درمیان مقابلے بازی کی فضا کو روکنا اور امریکی شہریوں کے لئے مواقع پیدا کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں جتنی جلدی ممکن ہو امریکنز ملازمتوں پر واپس آئیں.امریکی معیشت کی بحالی صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے.لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2 کروڑ امریکنز بیروزگاری کے مالی فوائد حاصل کررہے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے