جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

عمران فاروق کے کیس میں عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں کنور نوید جمیل

ایم کیوا یم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نےکہا کہ وہ لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے کیس میں عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں، مجرم کو سزا ملنی چاہیے، کیس میں ایم کیو ایم پاکستان میں سے کسی کا نام نہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں، اس کیس کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی ملی ہے۔

دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا اور کنور نوید نے کہا کہ کراچی سے تعصب بڑھتا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر شہری علاقوں کی عوام سے انتقام لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ثابت ہوا عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دی

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے