اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ

کورونا کے پیش نظر بند سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پہلے مرحلے میں نویں دسویں جماعت  جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اسکول بلانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسکولوں کے اوقات کار تین گھنٹے اورآغاز میں صرف لازمی مضامین کو پڑھایا جائے گا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نجی اسکولوں سے بھی اس بارے میں رائے مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکولوں کو ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے تیار کردہ SOPs بھجوادئے ہیں۔
کاشف مرزا نے وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں ٹرائل بنیادوں پر تعلیمی ادارے کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر نے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سےSOPs  اور تمام اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز ٹائمنگ صبح 7 تا 10 اور 2 شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں جبکہ 2.5 کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی تعلیم سے محروم ہیں، مزید 5 کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے