پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

او آئی سی کا بھارت سے کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم اور گرفتار شہری رہا کرنے کا مطالبہ

او آئی سی رابطہ گروپ نے عالمی برادری اور بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے اس کے علاوہ بھارت سے تمام گرفتار کشمیری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں کشمیروں کی جد و جہد آزادی کی حمایت کی گئی. ورچول اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مخالفت کی گئی. اجلاس میں زور دیا گیا کہ مسئلہ کشمیر مسلم اُمّہ کا اہم معاملہ ہے. اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل قانون کو مسترد کر دیا گیا اور شرکا نے کنٹرول لائن کی بھارتی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا. شرکا نے بھارت پر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر زور دیا۔ رابطہ گروپ کے اجلاس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے، کشمیریوں کا محاصرہ اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس نے بھارت سے تمام گرفتار کشمیریوں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل پیر کو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی وڈیو لنک اجلاس ہوا۔
وزرائے خارجہ سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا تھا جس میں کشمیر کی صورت حال اور بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کی صورت پر مفصل بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب ، ترکی آذربائیجان ،اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے جبکہ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کشمیری عوام کے نمائندہ کے طور پر شریک ہوئے۔ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس اس لیے بلایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے، اجلاس میں بتایا کہ حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا، جس طرح مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس پرتشویش ہے
وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس میں آزاد کشمیرکے صدر کا پیغام بھی آیا اور سب نے سنا، واضح طور پر بتایا کہ بھارت بزور بازو حریت کے جذبے کو ہندوتوا سوچ سے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریت سے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں
،پیلٹ گنز کے استعمال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے