جمعرات 16 صفر 1443ﻫ - 23 ستمبر 2021

لداخ کشیدگی، چین اور بھارت کے کمانڈروں میں 11 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ناکام

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کے کمانڈروں کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات ناکام ہوگئے .

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے کمانڈروں کی چین کی سرحد پر مولدو کے علاقے میں ملاقات ہوئی جو لداخ کی متنازعہ سرحد کے قریب واقع ہے ، کورکمانڈرز سطح کی بات چیت صبح 11 بج کر 30منٹ پر شروع ہوئی جو 11گھنٹے تک جاری رہی ،

بھارتی وفد کی قیادت 14کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہاریندر سنگھ نے کی ،بات چیت آج دوبارہ ہونے کا امکان ہے ۔دونوں ممالک کے فوجی افسران کے درمیان گزشتہ ہفتے پہلی ملاقات ہوئی تھی جو 15 جون کو ہونے والے تصادم کے بعد مذاکرات کا پہلا دور تھا۔

دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام ہمالیائی خطے لداخ کے شہر لیہہ میں پراسرار خاموشی ہے ۔ لداخ کے مقامی لوگوں میں اس وقت سے ایک قسم کی بے چینی اور بے یقینی پائی جا رہی ہے جب سے وادی گلوان میں چین کے ساتھ جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ صرف چند افراد ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں جبکہ عام طور پر سال کے اس وقت یہ جگہ دنیا بھر کے سیاحوں سے بھری ہوا کرتی تھیں۔

چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں

چین نے گرفتار بھارتی فوجیوں کو رہا کر دیا ہے، بھارت کی عسکری قیادت کی جانب سے مذاکرات میں چینی فوج کی منتیں کرنے کے بعد اب چین نے بھارتی فوجیوں‌ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت اگرچہ اس بات کی تردید کر رہا تھا کہ اسکا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے لیکن اب چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو رہا کئے جانے کے بعد بھارت کا ایک اور جھوٹ بھی بے نقاب ہو گیا ہے ,باغی ٹی وی کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کی رہائی سے کشیدگی میں کمی آ سکتی ہے

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گی

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے