پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

کے الیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور زائد بلز کی وصولی، نیپرا نے نوٹس لے لیا

نیپرا نے کراچی میں کےالیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مبینہ زیادہ بلز وصول کرنے کا نوٹس لے لیا۔
نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اووربلنگ اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے زیادہ بلز سے متعلق صارفین کو نیپرا ریجنل آفس کراچی میں شکایات درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صارفین اپنی شکایات نیپرا ویب سائٹ پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ نیپرا نے کےالیکٹرک کو تفصیلی رپورٹ فوری جمع کر انے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے