پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

بلوچستان ہائیکورٹ نے جامعات کو آئن لائن کلاسز کی مدت میں فیسز کی وصولی سے روک دیا

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں آن لائن کلاسز کیخلاف بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازئشن کی آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،
بلوچستان ہائیکورٹ نے جامعات کو آئن لائن کلاسز کی مدت میں فیسز کی وصولی سے روک دیا، سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار میر عطااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبے کے 84 فیصد علاقوں میں انٹرنیٹ نہیں، انٹرنیٹ اور بجلی کے بغیر آئن لائن کلاسز بے سود ہیں،
سماعت کے دوران رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی اور سیکرٹری تعلیم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے ہائیرایجوکیشن، محکمہ تعلیم بلوچستان اور جامعات کے وائس چانسلر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا بعدازاں آئینی درخواست پر سماعت 30 جون تک ملتوی کردی گئی.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے