جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

نیپال نے بھارتی سرحد پر ہیلی پیڈ تیار کرلیا

نیپال نے بھارت کے علاقے مالپا میں دریائے کالی کے قریب اپنا ایک ہیلیک پیڈ تعمیرکرانے کے ساتھ ساتھ وہاں پر عارضی ٹن شیڈ بھی تعمیر کرا رہا ہے۔

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتورا گڑھ میں دھارچولہ سے متصل سرحدوں پر نیپال نے بھی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، نیپال نے بھارتی علاقے مالپا میں دریائے کالی کے قریب ہیلی پیڈ تیار کیا ہے، اس کے علاوہ وہاں پر عارضی ٹن شیڈ کو بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپال بھارت پر اپنے انحصار کو ختم کرنے کے لیے دارچولا سے تنکر تک پیادہ راستے کی تعمیر کرا رہا ہے، جس میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے عارضی ٹن شیڈ بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ نیپال اپنے نقشے میں بھارتی علاقوں کو شامل کرنے کے بعد بھارتی سرحد پر سیکیورٹی فورسیز کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپال اپنے اعلی ہمالیائی علاقوں کے لیے فٹ پاتھ بھی تعمیر کر رہا ہے اور راستے بنانے والے ملازمین کے لئے یہ ٹن شیڈ تعمیر کیے جارہے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ نیپال کے اعلی ہمالیائی خطوں کی طرف ہجرت کرنے والے لوگ مکمل طور پر بھارت پر منحصر ہوتے ہیں کیونکہ یہ لوگ ابھی تک دھارچولہ سے ہوتے ہوئے ہجرت کرتے آرہے ہیں۔اب نیپال اپنے علاقے میں پیادہ راستے کی تعمیر کرا رہا ہے تاکہ بھارت پر سے اس کا انحصار ختم کیا جاسکے۔دوسری جانب ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں نے نیپال میں ہونے والی سرگرمیوں کے پیش نظر گشت میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے