جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

غیر قانونی طور پر نظربند سید شاہد یوسف اور شکیل احمد کو تہاڑ جیل سے مقبوضہ کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ 

مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربند سید شاہد یوسف اور سید شکیل احمد جو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں کے اہلخانہ نے قابض انتظامیہ پر انہیں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مقبوضہ علاقے منتقل کرنے پر زور دیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید شاہد یوسف اور سید شکیل احمد کے اہلخانہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تہاڑ جیل میں ان دونوں اور دیگر کشمیری نظربندوں کی سلامتی اور صحت کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وبا کی وجہ سے کشمیری نظربندوں کو جیلوں میں شدید خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کئی جیل حکام کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت جب پوری دنیا نے جیلوں میں نظربندوں کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں بھارتی حکومت ان کے غیر قانونی طورپر نظربند پیاروں کو مقبوضہ کشمیر منتقل کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے