منگل 13 ربیع الاول 1443ﻫ - 19 اکتوبر 2021

چین نے لداخ میں وادی گلوان کی پرانی پوزیشن تبدیل کر دی ہے

سابق بھارتی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ایک بار پھر بھارت چین لائن آف ایکچلول کنٹرول (ایل اے سی) کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے برخلاف یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ چین نے لداخ کی گلوان وادی کی پرانی پوزیشن تبدیل کر دی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی چدمبرم نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ چین کی وزارت خارجہ اور پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) نے ایک بار پھر پورے شدومد کے ساتھ پوری گیلان وادی پر اپنا دعویٰ جتلایا ہے اور کہا کہ بھارت کو وادی خالی کرنی چاہیے ۔کانگریس کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کہنے کے برخلاف یہ بات قطعی طور پر ناقابل تردید ہے کہ چینی فوجیوں نے رواں برس اپریل سے جون کے درمیان وادی گلوان کا Statis Quo تبدیل کر دیا ہے۔انہوںنے اپنے ٹویٹس میں لکھا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ کیا مودی حکومت وادی کی پرانی زمینی صورتحال بحال کرنے میں کامیاب ہوجائے گی یا نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے