اتوار 6 رمضان 1442ﻫ - 18 اپریل 2021

اسد عمراور شاہ محمود کا وزیر اعظم سے فواد چودھری کے استعفیٰ کا مطالبہ

تحریک انصاف میں اختلافات کی جنگ مزید تیز ہوگئی ہے، سینئر رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نےوزیراعظم عمران خان سے فواد چوہدری کے استعفی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز شاہ محمود قریشی اور اسدعمر سے ملاقات ہوئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران وزیراعظم سے فواد چوہدری کے استعفی ٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان سے فواد چوہدری کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوادچوہدری کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اس سے نرمی کا تاثر جائے گا، دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم سے کہا کہ فواد چوہدری نے ایسا تاثر دیا کہ حکومت کی ناکامیوں کے ذمہ دار ہم لوگ ہیں۔
اس موقع پر جہانگیر ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر اورشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف ہم نے کوئی سازش نہیں کی اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران بہت سے راز افشا کرتے ہوئے کہا تھا کہ جماعت میں کسی کی بھی دوسرے سے نہیں بنتی، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا، اور پھر اسد عمر نے نے جہانگیر ترین کو فارغ کروادیا، اور شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور جہانگیر خان ترین کے اختلافات کی وجہ سے سیاسی کلاس سارے کھیل سے باہر ہوکر رہ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے