منگل 21 صفر 1443ﻫ - 28 ستمبر 2021

پارک لین ریفرنس:زرداری پر6 جولائی کوفردجرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر

پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، جس کے باعث عدالت نے نیب کو ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دیتے ہوئے 6 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی ، سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔
فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ آصف علی زرداری کیلئے سفر کرنا مشکل ہے، ان کی عمر زیادہ ہے اس لئے خطرہ ہے انہیں کورونا وائرس نہ ہو جائے۔
جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ آپ بھی پیش ہو رہے ہیں کیا آپ کو زندگی پیاری نہیں، جب آپ پیش ہورہے ہیں تو آصف زرداری کو بھی بلا لیں، زیادہ مسئلہ ہے توانہیں الگ بلا کر دستخط لے لیتے ہیں۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آصف زرداری پر بھی ویڈیو لنک سے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ۔
احتساب عدالت نے نیب کو آصف زرداری سمیت کراچی میں موجود تمام ملزمان کیلئے ویڈیو لنک کا انتظام کرنے کا حکم دیتے ہوئے 6 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے