جمعرات 15 ربیع الاول 1443ﻫ - 21 اکتوبر 2021

بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹا کر بنیادی حقوق بحال کرے: امریکی صدارتی امیدوار

واشنگٹن:امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھارت سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں ہٹا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کرے۔
جوبائیڈن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے فوری ضروری اقدامات اٹھائے، انہوں نے شہریت اور رجسٹریشن کے متنازع قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جوبائیڈن کے پالیسی پیپر میں دیگر ممالک میں مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، بیان پر بھارتی امریکی گروپ کو آگ لگ گئی اور انہوں نے اس پر نظرثانی کی درخواست کی جس کا جوبائیڈن کی ٹیم نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے