اتوار 4 شوال 1442ﻫ - 16 مئی 2021

کورونا مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے گرادی

کورونا وائرس سے متعلق مصر میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
مصر میں 25 سالہ خاتون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر نے انہیں پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔
25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پر زندہ تھیں جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی۔
پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اپنے بیوی کے ساتھ پہلے ہی اختلافات تھے اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ہمارے درمیان اس وقت اختلافات مزید بڑھ گئے جب ان کی بیوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
شوہر نے بتایا کہ وہ ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کو بھی وائرس نہ ہوجائے ، انہوں نے اپنی بیوی کے 3 ٹیسٹ کروائے اور تینوں ہی مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اسے گھر چھوڑنے کو کہا اور جب اس نے منع کیا تو انہوں نے اسے دھکا دی

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے