منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

مون سون بارشیں 10 فیصد زائد متوقع ہیں محکمہ موسمیات کا صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری

لاہور : صوبائی وزیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود کی زیر صدارت فلڈ انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے مون سون کی متوقع صورتحال بارے انتظامات پر بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے بتایا کہ مون سون کے دوران دس فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے تاہم لاہور سمیت تمام اضلاع کوضروری انتظامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ انتظامات قبل از وقت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی، حمید اللہ ملک، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق فاروقہ، عمران مغل اور احمد حسن رانجھا سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

لاہورمیں حالیہ بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، مطلع آبرآلود ہونے سے شہر میں وقفے وقفے سے مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے