منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

عورت کی جانب سے بچے کے منہ پر جان بوجھ کر کھانسنے کے بعد بچہ شدید بخار میں مبتلا ہوگیا

(کیلی فورنیا) عورت کی جانب سے بچے کے منہ پر جان بوجھ کر کھانسنے کے بعد بچہ شدید بخار میں مبتلا ہوگیا امریکہ میں ایک کیفے میں خاتون نے اپنے چہرے سے ماسک ہٹا کر ایک سال کے بچے کے چہرے پر جان بوجھ کر تین بار کھانسا جس کے بعد بچے کو تیز بخار ہوگیا، پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر خاتون ایک کیفے میں داخل ہوتی ہے اور وہاں ادھر دیکھتی ہے، کیفے میں اور ماں اپنے ایک سالہ بچے کو پنگھوڑے میں ڈالے ہوئے موجود ہوتی ہے۔
ادھیڑ عمل خاتون اچانک بچے کے پاس جاتی اور اور اپنے شہرے سے ماسک ہٹا کر بچے کے چہرے پاس تیب بار کھانستی ہے۔ بچے کی ماں فوراََ پنگھوڑے کا پردہ آگے کر دیتی ہے لیکن خاتون تب تک کھاس پر پیچھے مڑ چکی ہوتی ہے۔

واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک کیفے میں 12جون کو پیش آیا اور اب بچہ شدید بخار میں مبتلا ہوچکا ہے جبکہ پولیس خاتون کو تلاش کر رہی ہے۔
بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقعے پر شدید صدمے کی حالت میں ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ سب کچھ اتنی اچانک ہوا کہ وہ سمجھ بھی نہیں سکیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے جان بوجھ کر ان کے بچے کے منہ پر کھانسی کی ہے۔ ابھی تک بچے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے البتہ اب بچے کا بخار کم ہورہا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ایک سکول کی ملازمہ کے طور پر ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بچے کی ماں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے وجہ سے خاتون نے غصے میں بچے کے منہ پر کھانسا، تاہم ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے