ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائیب کیجئے

پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد. کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے. نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ پیشہ ورانہ مہارت, جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے. ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں. پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی. مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے.

یہ بھی دیکھیں

میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں، آصف علی زرداری

پی ڈی ایم اجلاس آصف علی زرداری کے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں گفتگو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے