ہفتہ 14 ذوالحجہ 1442ﻫ - 24 جولائی 2021

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں‌ توسیع پاکستان نےبھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا، ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت میں توسیع کے حوالے سے بھارتی پروپیگنڈا گمراہ کن ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گری کے معاملے پر بھارتی میڈیا کی من گھڑت رپورٹ اور الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان جون میں شیڈول ایف اےٹی ایف اجلاس میں رپورٹ پیش کرنےکو تیار تھا، ایف اےٹی ایف نے کورونا کی وجہ سے اپریل میں 4 ماہ کے لیے نظرثانی کاعمل معطل کردیا تھا، 24جون کو ایف اےٹی ایف کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان سے متعلق کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان پر پاکستان کے اقدامات کا جائزہ آئندہ اجلاس میں لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت پرپیگنڈا مہم کر کے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کروانا چاہتا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے