جمعہ 27 ذوالحجہ 1442ﻫ - 6 اگست 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس میں کہا گیا قیمتوں میں اضافے کے لیے قواعد ضوابط کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور قیمتوں میں اضافے کے لیے قواعد ضوابط کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

گذشتہ روز حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ کردیا اور قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہوگیا تھا،

قیمتوں میں معمول کے مطابق رد و بدل لا اطلاق ہر ماہ کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ نئی قیمتوں کا اطلاق 26 جون رات بارہ بجے سے ہی ہو گیا.

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے