پیر 13 صفر 1443ﻫ - 20 ستمبر 2021

وفاقی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

r

لاہور : تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن والے تمام علاقوں میں کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ان علاقوں میں ہائی لاس فیڈرز کی تعداد ایک اور زیادہ ہونے کی صورت میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

منسٹری آف انرجی کی طرف سےموجودہ حالات میں یہ قدم عوام کو خصوصی ریلیف دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے کنٹرول رومز کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کامرکزی کنٹرول سنٹر بھی مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے ،شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی سربراہی میں کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں لاہور سمیت صوبے کےدیگر 33 مقامات کو سیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

جس کے مطابق لاہور میں گلبرگ، ڈی ایچ اے، گلشن راوی، فیصل ٹاؤن اور اندرون شہر کے علاقے سیل کیےگئے جب کہ دیگر شہروں میں گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے علاقے شامل ہیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث متعلقہ علاقوں کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا

جب کہ چیف سیکرٹری نے کورونا کیسز سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے