پیر 28 رمضان 1442ﻫ - 10 مئی 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ن لیگی قیادت کو آگ بگولہ کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ن لیگی قیادت کو آگ بگولہ کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف اور احسن اقبال حکومت پر برس پڑے، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی 34 فیصد اضافے نے ن لیگ کے غصے کی آگ پر بھی پیٹرول چھڑک دیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی حکومت نے پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی بڑھادی، پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے فی لیٹر پیٹرول 100 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی تاہم پیٹرولیم کمپنیوں نے مصنوعات کی مناسب فراہمی نہ کی جس سے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا تھا اور ملک بھر میں شہریوں کو اذیت برداشت کرنا پڑی تھی۔

اوگرا نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی ذمہ دار 6 کمپنیوں پر جرمانہ عائد کردیا تھا۔ جبکہ عدالت نے بھی ایسی کمپنیوں کیخلاف حکومت کو کارروائی کی اجازت دیدی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پورا ملک عمران خان کی انا کی زد میں ہے، اگر عمران خان کو زیادہ مہلت ملی اور یہ پالیسیاں جاری رہیں تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیں تحریک انصاف اپنا نیا لیڈر منتحب کرے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پیٹرول مہنگا کرنے سمیت جو کچھ کررہی ہے، اس کا مقصد صرف اور صرف مافیاز کو فائدہ پہنچانا ہے۔

سابق وزیراعظم نے آئینی تبدیلی کی حمایت میں بھی ہاتھ کھڑا کردیا۔ بولے کہ غیر آئینی نہیں آئینی تبدیلی کے حق میں ہیں، کرونا کے باعث ملک میں کاروبار بند ہیں، معیشت تباہ حال ہے، اب پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام کی قوت خرید سے باہر کردیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے نیب کو بھی خود قرار دیدیا۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جس دن سے اقتدار میں آئی مافیاز کے ہاتھوں بلیک میل ہورہی ہے، دیکھتے ہیں نیب اس مجرمانہ غفلت پر کیا نوٹس لیتا ہے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے