ہفتہ 22 ربیع الثانی 1443ﻫ - 27 نومبر 2021

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے طریقہ کار میں تبدیلی

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 148 اموات

کیبنٹ کمیٹی کی منظوری سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے نئے طریقہ کار کی منظوری دی
ٹیکنیکل ورکنگ نے تمام ریسرچ کا جائزہ لینے کے بعد مکمل مشاورت کر کے تدفین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش کی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی میت کو غسل دیا جا سکے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر
لوکل گورنمنٹ کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظات کے ساتھ میت کو غسل دیں گی۔
مرد اور خواتین میت کو غسل دینے کے لیے متعلقہ جنس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوں گی۔
ورثاء بھی مکمل حفاظتی لباس پہن کر غسل دینے میں شامل ہو سکیں گے۔
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے جنازہ میں بھی ورثاء، عزیز، رشتہ دار شامل ہو سکیں گے۔
میت کی تدفین کے لیے تابوت کی لازمی شرط بھی ختم کر دی’ گئی ہے۔
میت کا فاصلے سے آخری دیدار کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔
میت کو بغیر حفاظتی لباس پہنے براہ راست چھونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سابقہ ایس او پیز میں علماء کرام نے تیمم کی اجازت دی اور فتوی بھی جاری کیا تھا۔
ایس او پیز کی تیاری میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام نے انتہائی اہم کردار ادا کیا جس کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔
تدفین کے طریقہ میں تبدیلی ڈبلیو ایچ او، جدید ریسرچ اور اسلامی ممالک میں رائج طریقہ کار کے مطابق کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے