منگل 24 ذوالحجہ 1442ﻫ - 3 اگست 2021

نریندر مودی کے حامی بابا رام دیوکاکرونا وائرس کا "انوکھا علاج” دریافت کرنے کا دعویٰ

بھارت میں ’گرو‘ نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے کورونیل نامی دوا کی مارکیٹںگ شروع کردی جس پر اسے متنبہ کردیا گیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مشہور بھارتی گروہ کو جڑی بوٹیوں سے متعلق کرونا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ‌ کیا ہے اور دوا کورونیل کی قیمت 7 امریکی ڈالر رکھی ہے جس پر حکومت نے اسے خبردار کردیا ہےجبکہ راجستھان حکومت کا کہنا ہے کہ رام دیو کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا
بھارتی حکومت نے گزشتہ روز اسے مزید مارکیٹنگ سے پہلے کہا ہے کہ اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔
راجستھان وزیر صحت کا کہنا ہے کہ دوا کوئی سی بھی آیوریڈک ہو اس کا کلینکل ٹرائل ہونا چاہئے تھا اس کے بغیر علاج دوا استعمال کرنا جرم ہے، ہم قانونی کارروائی کریں گے
نریندر مودی کے حامی بابا رام دیو نے کہا کہ اس کا علاج آئندہ ہفتے سے ان کی منافع بخش پتنجلی آیوروید کمپنی کے ذریعہ دستیاب ہوگا اور یہ ٹیسٹ کے 300 مریضوں پر 100 فیصد کامیاب ہے
ہریدوار میں اپنی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ کورونیل اور سوساری ایک ہفتہ میں کرونا وائرس کا علاج کرسکتے ہیں۔
بھارتی گرو نے دعویٰ کیا کہ کلینیکل ٹرائلر میں تقریباً 280 مریض شامل تھے جن میں 100 فیصد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے باعث 15000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 50 ہزار کیسز کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان۔ گزشتہ 24 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے