جمعرات 26 ذوالحجہ 1442ﻫ - 5 اگست 2021

سابقہ حکمرانوں کی مال بنانے کی فکرنے پاکستان کو دنیا بھرمیں بدنام کردیا،اب ویتنام نے مبینہ جعلی ڈگری پر 20 پاکستانی پائلٹس کو برطرف کردیا

ویتنام :سابقہ حکمرانوں کی مال بنانے کی فکرنے پاکستان کو دنیا بھرمیں بدنام کردیا،اب ویتنام نے مبینہ جعلی ڈگری پر 20 پاکستانی پائلٹس کو برطرف کردیا،اطلاعات کےمطابق ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے جعلی ڈگری اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 پائلٹس کو برطرف کردیا۔

ویٹریڈر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ویتنام سول ایوی ایشن (سی اے اے وی) کے ڈائریکٹر ڈنھویٹ تھنگ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزارت ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر دو روز قبل کیا گیا تھا۔

ڈنھویٹ تھنگ نے کہا کہ تقریباً 20 پائلٹس کو برطرف کردیا گیا ہے اور یہ تمام پاکستان کے شہری تھے اور پاکستان سے ہی لائسنس حاصل کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پائلٹس گزشتہ کئی برس سے ویتنام میں کام کررہے تھے۔

سی اے اے وی کے ایگزیکٹیو کے مطابق ہمیں پاکستانی سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے جائزہ رپورٹ کا انتظار ہے جس میں طے ہوگا کہ آیا ان پائلٹس نے جعلی لائسنسن استعمال کیا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ جن پائلٹس کے پاس مصدقہ لائسنس ہوگا انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان حکام کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ 860 پاکستانی پائلٹس میں سے 260 کے پاس مشکوک لائسنس سے ہیں تاہم ان کی چھان بین کی جارہی ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے حکام نے بھی 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجینئرز کو معطل کردیا ہے۔

مقامی ویب سائٹ 24 ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹس اور انجینئرز اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک ان کے لائسنسز کی تصدیق پاکستانی حکام کی جانب سے نہیں کی جاتی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے غیر ملکی مشنز اور عالمی ریگولیٹری اور سیفٹی باڈیز کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ اس نے ان تمام 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جن کے لائسنس مشکوک تھے۔

عالمی سیفٹی اور ٹرانسپورٹ باڈیز نے پائلٹس کے مبینہ ‘مشکوک’ لائسنس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو پی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‘اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا پی آئی اے کی پرواز اڑانے والے پائلٹس کے لائسنس اصلی اور حکومت پاکستان سے توثیق شدہ ہوں’۔

قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ وعدہ بھی کیا گیا کہ ایئرلائن تمام بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی اور ریگولیٹری اسٹینڈرڈز کی تعمیل کرتی رہے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ یہ خط پاکستان تمام غیر ملکی مشنز کے سربراہان کے علاوہ بین الاقوامی ایوی ایشن ریگولیٹرز اینڈ سیفٹی مانیٹرنگ ایجنسیوں کو بھی بھیجا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرہوابازی غلام سرورخان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ‘جن پائلٹس پر سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ 262 ہیں، پی آئی اے میں 141، ایئربلیو کے 9، 10 سرینے، سابق شاہین کے 17 اور دیگر85 ہیں

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پی آئی اے میں جعلی ، بوگس تعلیمی اورپروفیشنل فیک ڈگریوں کے حامل بڑی تعداد میں ملازم سامنے آئےہیں ، رپورٹ کے مطابق ان ملازمیں کو سابق وزیراعظم نوازشریف اورآصف علی زرداری کے دورمیں بھاری رشوت لیکربھرتی کیا گیا تھا،

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے