جمعرات 14 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 24 جون 2021

ڈاکٹر ثانیہ نشتتر کا احساس پروگرام کے لیے پیپسی کولا کو معاہدہ میں شامل کرنا لمحہ فکریہ ہے ثنا۶اللہ گھم


پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے جنرل سیکرٹیری ثناہ اللہ گھمن نے کہا کہ شوگری ڈرنکس اور تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سی اور بیماریوں کی بھی وجہ بنتی ہیں

ثناء اللہ گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے مایاناز مصنف کیرل اینڈریسن کی تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کی بنیاد پر شوگری ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں عام آدمی کی نسبت ہارٹ اٹیک کا خدشہ بیالیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے جو یہ بات ثابت کرتا ہے کہ شوگری ڈرنکس انسانی جسم کے لئے مفید نہیں ہیں ،اسی طرح شوگری ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپے سمیت دیگر امراض میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، یہ بات فقط ہم نہیں بلکہ عالمی اداروں پر مشتمل مختلف تحقیقات ہمیں بتارہی ہیں ، اس حوالے سے پناہ نے تمباکونوشی اور شوگری ڈرنکس سے انسانی صحت پر رونما ہونے والے منفی اثرات سے نہ صرف عوام کو آگاہ کیا بلکہ اعلی ایوانوں تک بھی اپنا مثبت موقف پہنچایا، صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے صحت مند خوراک کا استعمال انسانی جسم کے لئے اشد ضروری ہے ، ہمیں یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ کئی سالوں سے دل کی بیماریوں کے خلاف کام کرنے والی دنیا کی مایہ ناز ماہر امراض دل چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ
نشتر نے شوگری ڈرنکس کے استعمال سے 42 فیصد ہارٹ اٹیک کے خدشات بڑھنے کی تحقیق پس پشت ڈال کر احساس پروگرام کے فروگ کے یے بینک الفلاح کے ساتھ کیے جانے والے معاہدہ میں پیپسی کمپنی کو شامل کرنا درست نہیں اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں

، ایک طرف ڈاکٹر ثانیہ نشتروفاقی وزیر ہونے کے ساتھ امراض قلب کی معالج بھی ہیں اور دوسری طرف شوگری ڈرنکس کے استعمال سے 42 فیصدہارٹ اٹیک بڑھنے کے خدشات کو مکمل طور پر نظر انداز کررہی ہیں، ان کے اس اقدام نے عوامی حلقوں کو سوچنے پر مجبور کردیا یے کہ شوگری ڈرنکس سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر کی جانے والی تحقیق کو تسلیم کیا جائے یا حکومتی اقدامات کو ، لہذا ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانا خوش آئندہے ، لیکن شوگری ڈرنکس کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے شہریوں کو بچانا بھی گونمنٹ کا فرض بنتا ہے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے