پیر 20 صفر 1443ﻫ - 27 ستمبر 2021

حکومت پنجاب کا یکم جولائی سے مویشیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

بڑے جانور کا 500 اور چھوٹے جانور کا 100 روپے فی جانور ٹیکس وصول کرلیا جائے
حکومت پنجاب نے یکم جولائی سے مویشیوں پر 500 روپے اور 100 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مراسلہ نمبرNO.SO-(Companies)LG2-252/20415(P-V) کے ذریعے پنجاب کی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہدایت کے مطابق اس لیوی (LEVY)ٹیکس وصولی کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ کے مطابق مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لائے جانے والے جانورکسی بھی ضلع کی حدود میں جب داخل ہونگے تو بڑے جانور کا 500 اور چھوٹے جانور کا 100 روپے فی جانور ٹیکس وصول کر لیا جائے۔ مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کا طریقہ کار طے کر کے یکم جولائی سے ہر صورت وصولی شروع کردی جائے۔
مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹیکس وصولی کے ٹھیکیداروں کے ذریعے نہیں کریں گے بلکہ محکمہ خود کرے گا

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے