جمعرات 3 رمضان 1442ﻫ - 15 اپریل 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حملہ آور دہشت گردوں کی داخلے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حملہ آور دہشت گردوں کی داخلے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اور تین زخمی ہوئے۔

حملہ آور دہشت گردوں کیخلاف پولیس کی بروقت کاروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔

حملہ آور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں چار سیکورٹی گارڈ شہید اور ایک شہری بھی جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس موجود جدید اسلحہ ہینڈ گرینڈ اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والے بارود اور دیگر اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے کو کلئیر کرنے کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت اور اطراف میں سرچنگ کا عمل جاری ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت سے متصل مشکوک کار کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔

ایڈشنل آئی جی کراچی کی جانب سے شہر بھر میں موجود اہم تنصیبات سرکاری دفاتر اور کاروباری و تجارتی مراکز کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے