اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

بھارت اور چین ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، مزید بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی اور چینی فوج کے درمیان لداخ سیکٹر میں جھڑپ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں.
ابلاغ نیوز نے خبر رساں ادارے تسنیم کا حوالہ دیتے ہوئے نقل کیا ہے کہ بھارت اور چین کی افواج کے مابین لداخ سیکٹر میں ایک بار پھر جھڑپ ہوگئی جس میں مزید بھارتی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ چین نے تین اہم تزویراتی مقامات پر قبضہ بھی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامناہے جہاں چین نے ایل او سی پر مزید تین ٹیکٹیکل پوزیشنز پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لداخ میں مزید دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے