تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مزدا ٹرک TUC 886 منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب ٹرک کو تلاش کر کے روکنے کی کوشش کی ، لیکن ٹرک ڈرائیور نے ٹرک سمیت موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر موٹروے پولیس نے ٹرک کا پیچھا کیا اور ولی انٹرچینج کے قریب ٹرک روک کر ایک ملزم نواب جان کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔
ٹرک کی تلاشی لینے پر ٹرک سے 15کلو 120گرام افیون اور 9 کلو 340 گرام چرس برآمد ہوئی ۔مزید تفتیش کے لیے ملزم بمع ٹرک اور منشیات پولیس سٹیشن مصری بانڈہ کے حوالے کر دیا گیا
یہ بھی دیکھیں
وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔
وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …