ہفتہ 10 ربیع الاول 1443ﻫ - 16 اکتوبر 2021

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں اینٹی کرپشن عدالتوں کے ججز کا دو روزہ تربیتی سیشن

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں اینٹی کرپشن عدالتوں کے ججز کا دو روزہ تربیتی سیشن شروع ہوگیا۔ تقریب سے خطاب میں لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے کہااینٹی کرپشن عدالتوں کے ججز مقدمات کے ٹرائل کے بروقت اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے فیصلہ سنائیں کسی بے گناہ کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے ۔

ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف سمیت دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔جسٹس شہرام سرور کا مزید کہنا تھا اینٹی کرپشن عدالتوں کے ججز بہترین فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن مقدمات کے ٹرائل بروقت مکمل نہیں ہورہے اس کی رفتار کو تیز کریں تاکہ اینٹی کرپشن عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں کمی ہوسکی ،انہوں نے مزید کہا آزادی پر ہر شہری کا حق ہے ،کسی بے گناہ کو جیل میں نہیں ہونا چاہیے

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا۔ 

وزیراعظم عمران خان کا بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے