بدھ 25 ذوالحجہ 1442ﻫ - 4 اگست 2021

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار ، ان کے اہل خانہ پر مشتمل 38 بھارتی شہری پاکستان چھوڑ کر چلے گئے

بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار اور ان کے اہل خانہ پر مشتمل 38 بھارتی شہری اسلام آباد سے سے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات کے بعد بھارتی سفارتکاروں سمیت ہائی کمیشن کے 38 اہلکار پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 38 بھارتی شہریوں میں 6 بھارتی سفارتکار بھی شامل ہیں، تمام افراد واہگہ سےاٹاری سرحد پار کریں گے۔دوسری جانب 100 پاکستانی بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے، واپس آنے
والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے ردعمل میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے