اتوار 3 ذوالقعدہ 1442ﻫ - 13 جون 2021

جان بولٹن کی تہلکہ خیز کتاب کی اشاعت رکوانے میں ناکام صدر ٹرمپ بھتیجی کی کتاب پر عارضی پابندی لگوانے میں کامیاب

نیویارک ( خصوصی رپورٹ: ایم آر فرخ)صدر ٹرمپ کو بھی ریلیف مل گیا نیویارک کی ایک عدالت نے انکی بھتیجی کو کتاب کی اشاعت سے روک دیا صدر ٹرمپ نے میری ٹرمپ کی کتاب “میرے خاندان نے دنیا کا خطرناک ترین انسان کیسے بنایا “کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا. صدر ٹرمپ کا موقف تھا کہ کتاب میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے انکی اپنی بھتیجی سے اسے منظر عام پر نہ لانے کا معاہدہ طے پایا تھا جس پر میری ٹرمپ نے دستخط بھی کئے ہیں.کج ھال گرین والڈ نے اپنی رولنگ میں میری ٹرمپ اور انکے پبلشر معروف اشاعتی ادارے “Simon and Schuster inc”کو حکم دیا ہے کہ کتاب کی اشاعت عارضی طور پر روک دی جائے اور فریقین کو حکم دیا ہے کہ 10 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں جہاں عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا کتاب کو اشاعت کی اجازت دی جائے یا مکمل پابندی عائد کردی جائے.کتاب کی اشاعت 28 جولائی کو شیڈول ہے.تاہم اب معاملہ عدالت میں چلا گیا ہےاور وہی اسکی اشاعت کا فیصلہ کرے گی. اسی دوران صدر ٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے کہا ہے کہ میری ٹرمپ اور اشاعتی ادارے کا اقدام قابل مذمت ہے.انہوں نے کہا کہ ہم میری ٹرمپ اور ادارے کے خلاف زیادہ سے زیادہ ہرجانے کا دعوی کریں گے.کیونکہ انہوں نے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے.جبکہ میری ٹرمپ اور اشاعتی ادارے کی وکیل ٹیڈ بطروس کا کہنا ہے کہ ہم پابندی کے خلاف اپیل کریں گے.55 سالہ میری ٹرمپ صدر ٹرمپ کے بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونئیر کی صاحبزادی ہیں جو۔ 1981 میں 42 سال کی عمر میں چل بسے تھے.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم۔ 

سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوّث داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے