منگل 6 شوال 1442ﻫ - 18 مئی 2021

ممبئی کا تاج ہوٹل ایک بار پھر خطرے میں، بھارتی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی میں بھارت کی جانب انگلیاں اٹھنے کے بعد بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کے خلاف مذموم سازشیں شروع کر دیں

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہونے والے حملے میں چاروں دہشت گرد سیکورٹی اداروں نے جہنم واصل کر دئے،کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ واقعہ میں بھارت ملوث اور یہ ممبئی طرز کا حملہ تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز یہی بات کہی تھی اور تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں بھی بھارت کا نام سامنے آ رہا ہے

کراچی حملے میں بھارت کا نام سامنے آنے پر بھارت کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی، پاکستان نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا کیونکہ بھارت ایک طرف چین سے لداخ میں بری طرح شکست کھا چکا ہے اسی شرمندگی کو چھپانے کے لئے بھارت نے یہ حملہ کروایا جس میں اسے ناکامی ہوئی،چین، امریکہ، ایران سمیت کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

کراچی حملے میں بھارتی مذموم مقاصد کی ناکامی اور پاکستان کی جانب سے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف مزید مذموم منصوبہ بنایا، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تاج ہوٹل کو ایک بار پھر اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے اور یہ دھمکی پاکستان سے دی گئی ہے

بھارت جو چین سے شکست کھا چکا ، نیپال اسے آنکھیں دکھا رہا ہے، اس بھارت نے پاکستان کے خلاف گہری سازشیں کیں اور بھارت کے کئی دہشت گردی کے منصوبے پاکستانی افواج نے ناکام بنائے،کلبھوشن یادیو ایک ایسی مثال ہے جو بھارت کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ ہے، بھارت خود دہشت گرد ملک اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کرواتا ہے، اور خود مظلوم بننے کے لئے پلوامہ، ممبئی حملوں جیسے واقعات کروا کر ڈھنڈورا پیٹتا ہے،

اب بھی بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے تاج ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی پاکستان سے دی گئی اور یہ کراچی حملے کے بعد دی گئی، تا ہم بھارتی میڈیا نے اس دھمکی بارے مزید کچھ بتانے سے انکار کیا ہے،بھارتی میڈیا میں اتنا کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ممبئی حملوں جیسا ہو گا

اس مبینہ دھمکی آمیز کال کے بعد ممبئی کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، تاج ہوٹل میں اضافی پولیس تعینات کر دی گئی ہے،ہوٹل مین ٹھہرے تمام مہمانوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور ریکارڈ حساس ادارے لے کر گئے ہیں، ہوٹل میں آنے والے تمام مہمانوں پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے

یہ بھی دیکھیں

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام مذہبی امور

وزارتِ مذہبی امور نے کرونا وبا ء کےسلوگن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔  حکام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے